حدیث نمبر: 992
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قال : حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، وَأَبُو حَيْوَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، قال : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَأَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِسُورَةِ الْأَعْرَافِ فَرَّقَهَا فِي رَكْعَتَيْنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں سورۃ الاعراف پڑھی ، آپ نے اسے دونوں رکعتوں میں بانٹ دیا ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / باب سجود القرآن / حدیث: 992
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16959) (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´مغرب میں سورۃ «المص» پڑھنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب میں سورۃ الاعراف پڑھی، آپ نے اسے دونوں رکعتوں میں بانٹ دیا۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 992]
992۔ اردو حاشیہ: پیچھے ذکر ہو چکا ہے کہ مغرب میں لمبی سورتیں پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کبھی کبھار کا عمل تھا۔ آپ کے پیچھے مقتدیوں کی لذت اور سرور آتا تھا جو آپ کی روحانیت کا اثر تھا۔ ہر شخص ایسا نہیں۔ ہمیں تخفیف کا حکم ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 992 سے ماخوذ ہے۔