سنن نسائي
كتاب المساجد— کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
بَابُ : صَلاَةِ الَّذِي يَمُرُّ عَلَى الْمَسْجِدِ باب: مسجد سے گزرنے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 733
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ بْنِ أَعَيْنَ ، قال : حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، قال : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ ، قال : أَخْبَرَنِي مَرْوَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى ، قال : " كُنَّا نَغْدُو إِلَى السُّوقِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَمُرُّ عَلَى الْمَسْجِدِ فَنُصَلِّي فِيهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بازار جاتے تو مسجد سے گزرتے ، تو اس میں نماز پڑھتے تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´مسجد سے گزرنے پر نماز پڑھنے کا بیان۔`
ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بازار جاتے تو مسجد سے گزرتے، تو اس میں نماز پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 733]
ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بازار جاتے تو مسجد سے گزرتے، تو اس میں نماز پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 733]
733۔ اردو حاشیہ: یہ روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے عنوان باب پر استدلال صحیح نہیں، تاہم اگر اس کا اہتمام کر لیا جائے تو بہتر اور باعث بابرکت ہے لیکن ضروری نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 733 سے ماخوذ ہے۔