سنن نسائي
كتاب المساجد— کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
بَابُ : الْفَضْلِ فِي إِتْيَانِ الْمَسَاجِدِ باب: مسجد میں آنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 706
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، قال : حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " حِينَ يَخْرُجُ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى مَسْجِدِهِ فَرِجْلٌ تُكْتَبُ حَسَنَةً وَرِجْلٌ تَمْحُو سَيِّئَةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے ، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´مسجد میں آنے کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے۔" [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 706]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے۔" [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 706]
706۔ اردو حاشیہ: دوسرے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ ایک پاؤں نیکی لکھتا ہے اور دوسرا پاؤں برائی مٹاتا ہے۔ پاؤں کی طرف نسبت مجازاً ہو گی۔ دونوں معنوں کا نتیجہ ایک ہی ہے، بس اتنی بات ہے کہ دوسرے معنی میں زیادہ بلاغت پائی جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 706 سے ماخوذ ہے۔