سنن نسائي
كتاب المساجد— کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
بَابُ : فَضْلِ مَسْجِدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالصَّلاَةِ فِيهِ باب: مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 697
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمِّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ قَوَائِمَ مِنْبَرِي هَذَا رَوَاتِبُ فِي الْجَنَّةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے اس منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے اس منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں۔" [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 697]
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے اس منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں۔" [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 697]
697۔ اردو حاشیہ: اس حدیث کے مفہوم کے بارے میں بھی ریاض الجنہ والے تینوں اقوال بیان کیے گئے ہیں۔ آخری مفہوم زیادہ معتبر ہے۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 697 سے ماخوذ ہے۔