سنن نسائي
كتاب الأذان— کتاب: اذان کے احکام و مسائل
بَابُ : الْقَوْلِ مِثْلَ مَا يَتَشَهَّدُ الْمُؤَذِّنُ باب: مؤذن کے تشہد کی طرح سننے والا بھی تشہد کہے۔
حدیث نمبر: 677
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُجَمِّعٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، قال : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَمِعَ الْمُؤَذِّنَ ، فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ .
´ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنا تو جیسے اس نے کہا ویسے ہی آپ نے بھی کہا ۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، جب کہ آپ ﷺ نے مؤذن کی اذان سنی تھی، کہ آپ ﷺ ”اسی طرح فرما رہے تھے جس طرح مؤذن کہہ رہا تھا۔“