حدیث نمبر: 650
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى ، قال : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، قال : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، قال : حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ بِلَالٍ ، قال : " آخِرُ الْأَذَانِ : اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اذان کا آخری کلمہ «اللہ أكبر اللہ أكبر ، لا إله إلا اللہ» ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´اذان کے آخری الفاظ۔`
بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اذان کا آخری کلمہ «اللہ أكبر اللہ أكبر، لا إله إلا اللہ» ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 650]
بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اذان کا آخری کلمہ «اللہ أكبر اللہ أكبر، لا إله إلا اللہ» ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 650]
650۔ اردو حاشیہ: آخری کلمات ضبط کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی شخص ابتدا پر قیاس کرتے ہوئے «الله أكبر» چار دفعہ اور «لا إله إلا الله» کو دیگر کلمات پر قیاس کرتے ہوئے دو دفعہ نہ کہہ دے یا شروع میں أشھد کا اضافہ نہ کر دے۔ چونکہ یہ آخری کلمات باقی اذان کے انداز سے مختلف ہیں، اس لیے انہیں خصوصاً ضبط کیا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 650 سے ماخوذ ہے۔