سنن نسائي
كتاب المواقيت— کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
بَابُ : كَيْفَ يُقْضَى الْفَائِتُ مِنَ الصَّلاَةِ باب: فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے؟
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قال : حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قال : " أَدْلَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عَرَّسَ ، فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ بَعْضُهَا ، فَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّى وَهِيَ صَلَاةُ الْوُسْطَى " .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں چلے ، پھر رات کے آخری حصہ میں سونے کے لیے پڑاؤ ڈالا ، تو آپ جاگ نہیں سکے یہاں تک کہ سورج نکل آیا ، یا اس کا کچھ حصہ نکل آیا ، اور آپ نماز نہیں پڑھ سکے یہاں تک کہ سورج اوپر چڑھ آیا ، پھر آپ نے نماز پڑھی ، اور یہی «صلوٰۃ وسطی» ہے ۱؎ ۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ شروع رات میں چلے، پھر آخر رات آپ نے پڑاؤ ڈالا۔ آپ بروقت جاگ نہ سکے حتیٰ کہ کچھ یا سارا سورج طلوع ہو گیا، چنانچہ آپ نے فوراً نماز نہ پڑھی حتیٰ کہ سورج بلند ہو گیا تو آپ نے نماز ادا فرمائی اور یہ (نمازِ فجر) «صَلَاةُ الْوُسْطَىٰ» ”صلاۃِ وسطیٰ“ ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں چلے، پھر رات کے آخری حصہ میں سونے کے لیے پڑاؤ ڈالا، تو آپ جاگ نہیں سکے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، یا اس کا کچھ حصہ نکل آیا، اور آپ نماز نہیں پڑھ سکے یہاں تک کہ سورج اوپر چڑھ آیا، پھر آپ نے نماز پڑھی، اور یہی «صلوٰۃ وسطی» ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 626]
باقی باتیں دوسری روایات سے ثابت ہیں۔
➋ ظاہر تو یہ ہے کہ اس باب کی جملہ روایات ایک ہی واقعہ سے متعلق ہیں۔ اجمال اور تفصیل کا فرق ہے، سوائے حدیث: 623 کے کہ وہ جنگ خندق کا واقعہ ہے، البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک سے زائد واقعات ہوں۔ واللہ أعلم۔