سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : الْكَرَاهِيَةِ فِي بَيْعِ الزَّبِيبِ لِمَنْ يَتَّخِذُهُ نَبِيذًا باب: نبیذ بنانے والے کے ہاتھ انگور بیچنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5715
أَخْبَرَنَا الْجَارُودُ بْنُ مُعَاذٍ هُوَ بَاوَرْدِيُّ , قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ : " أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَبِيعَ الزَّبِيبَ لِمَنْ يَتَّخِذُهُ نَبِيذًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´طاؤس سے روایت ہے کہ` وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: مراد نشے والی نبیذ ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´نبیذ بنانے والے کے ہاتھ انگور بیچنے کی کراہت کا بیان۔`
طاؤس سے روایت ہے کہ وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5715]
طاؤس سے روایت ہے کہ وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5715]
اردو حاشہ: کیونکہ اس میں تعاون علی الاثم، یعنی گناہ پر تعاون ہے اور یہ حرام ہے کیونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے ﴿وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ خصوصاً نشہ آور مشروب کے سلسلے میں تو دس آدمیوں پر لعنت کی گئی ہے جو کسی نہ کسی لحاظ سے اس کاروبار میں ملوث ہوں، خواہ وہ مزدوری ہی کررہے ہوں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5715 سے ماخوذ ہے۔