سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الأَخْبَارِ الَّتِي اعْتَلَّ بِهَا مَنْ أَبَاحَ شَرَابَ الْمُسْكِرِ باب: نشہ لانے والی شراب کو مباح اور جائز قرار دینے کی احادیث کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَجَّاجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ قِرْصَافَةَ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " اشْرَبُوا وَلَا تَسْكَرُوا " . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : وَهَذَا أَيْضًا غَيْرُ ثَابِتٍ ، وَقِرْصَافَةُ هَذِهِ لَا نَدْرِي مَنْ هِيَ ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ عَائِشَةَ خِلَافُ مَا رَوَتْ عَنْهَا قِرْصَافَةُ .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` پیو ، لیکن ( اس حد تک کہ ) مست نہ ہو جاؤ ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : یہ بھی ثابت نہیں ہے اور قرصافہ یہ کون ہے ؟ ہمیں نہیں معلوم اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول جو مشہور بات ہے وہ اس کے برعکس ہے جو قرصافہ نے ان سے روایت کی ہے ۔
قرصافہ نامی ایک عورت سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ہر مشروب پی سکتے ہو مگر نشے میں نہ آؤ۔ ابو عبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا کہ یہ روایت بھی صحیح نہیں کیونکہ ہم (محدثین) نہیں جانتے یہ قرصافہ کون اور کیسی عورت ہے، جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مشہور روایات اس کے خلاف ہیں جو ان سے قرصافہ نے بیان کیا ہے۔