سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الأَخْبَارِ الَّتِي اعْتَلَّ بِهَا مَنْ أَبَاحَ شَرَابَ الْمُسْكِرِ باب: نشہ لانے والی شراب کو مباح اور جائز قرار دینے کی احادیث کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اشْرَبُوا فِي الظُّرُوفِ وَلَا تَسْكَرُوا " . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : وَهَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ ، غَلِطَ فِيهِ أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ لَا نَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا تَابَعَهُ عَلَيْهِ مِنْ أَصْحَابِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ , وَسِمَاكٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ، وَكَانَ يَقْبَلُ التَّلْقِينَ . قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : كَانَ أَبُو الْأَحْوَصِ يُخْطِئُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ . خَالَفَهُ شَرِيكٌ فِي إِسْنَادِهِ وَفِي لَفْظِهِ .
´ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر برتن میں پیو ، لیکن اتنا نہیں کہ مست ہو جاؤ “ ۱؎ ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے ، اس میں ابوالاحوص سلام بن سلیم نے غلطی کی ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ سماک کے تلامذہ میں سے کسی نے بھی ان کی متابعت کی ہو ، اور سماک خود بھی قوی نہیں وہ تلقین کو قبول کرتے تھے ۲؎ ۔ امام احمد بن حنبل نے کہا : ابوالاحوص اس حدیث میں غلطی کرتے تھے ، شریک نے ابوالاحوص کی اسناد اور الفاظ میں مخالفت کی ہے ۳؎ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہر برتن میں پیو، لیکن اتنا نہیں کہ مست ہو جاؤ " ۱؎۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، اس میں ابوالاحوص سلام بن سلیم نے غلطی کی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ سماک کے تلامذہ میں سے کسی نے بھی ان کی متابعت کی ہو، اور سماک خود بھی قوی نہیں وہ تلقین کو قبول کرتے تھے ۲؎۔ امام احمد بن حنبل نے کہا: ابوالاحوص اس حدیث میں غلطی کرتے تھے، [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5680]
(2) بعض لوگوں سے احناف مراد ہیں۔ ان کا استدلال تم نشے میں نہ آنا سے ہے۔ گویا پینا منع نہیں نشے میں آنا منع ہے مگر یہ درست نہیں کیونکہ یہ روایت ضعیف ہے جبکہ دیگر روایت ضعیف ہے جبکہ دیگر روایا ت میں یہ لفظ ہیں لیکن تم نشہ آور مشروب نہ پینا یعنی ہر برتن میں نبیذ بنائی جا سکتی ہے مگر اس میں نشہ پیدا نہ ہو۔ نیز ان الفاظ کے معنیٰ بھی دوسری روایات کے مطابق ہوسکتے ہیں کہ تم نشہ آور چیز نہ پینا کیونکہ پیے بغیر تو نشے میں نہیں آسکتے۔ کسی ایک روایت کے معنیٰ دوسری صحیح روایات کے خلاف نہیں کیے جاسکتے اور نہ کسی ایک ضعیف روایت کی وجہ سے دیگر کثیر روایات کو چھوڑا جاسکتا ہے۔