سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : الرِّوَايَةِ فِي الْمُدْمِنِينَ فِي الْخَمْرِ باب: عادی شرابیوں کے سلسلے کی روایات کا ذکر۔
حدیث نمبر: 5678
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَحْيَى ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، قَالَ : " مَنْ مَاتَ مُدْمِنًا لِلْخَمْرِ نُضِحَ فِي وَجْهِهِ بِالْحَمِيمِ حِينَ يُفَارِقُ الدُّنْيَا " .
´ضحاک کہتے ہیں کہ` جو ہمیشہ شراب پئے ہوئے مر گیا ، تو دنیا سے اس کے جدا ہونے کے وقت اس کے منہ پر گرم پانی کا چھینٹا دیا جائے گا ۱؎ ۔
حضرت ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص شراب کا عادی رہا اور اسی حال میں مر گیا، جب وہ دنیا سے رخصت ہو گا تو اس کے چہرے پر گرم پانی ڈالا جائے گا۔
وضاحت:
۱؎: یعنی جہنم کے پانی کا۔