سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : الرِّوَايَةِ فِي الْمُدْمِنِينَ فِي الْخَمْرِ باب: عادی شرابیوں کے سلسلے کی روایات کا ذکر۔
حدیث نمبر: 5676
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَتُبْ مِنْهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ " .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے دنیا میں شراب پی اور وہ اسے ہمیشہ پیتا رہا ، اور اس سے توبہ نہیں کی تو اسے آخرت کی ( پاکیزہ ) شراب نہ ملے گی “ ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دنیا میں شراب پیتا اور مرتے دم تک اس کا عادی رہا، اس سے توبہ نہیں کی، وہ آخرت میں جنتی شراب نہیں پی سکے گا۔“