سنن نسائي
كتاب المواقيت— کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
بَابُ : النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ باب: عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 567
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، قال : حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى الطُّلُوعِ ، وَعَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى الْغُرُوبِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک ، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 567]

567۔ اردو حاشیہ: عصر اور صبح کے بعد مطلقاً نفل نماز سے روک دیا گیا ہے کیونکہ اگر ان اوقات میں نفل نماز کی اجازت ہوتی تو لازماً طلوع اور غروب کے وقت بھی نماز پڑھی جانی تھی، اس لیے کہ طلوع اور غروب کی حتمی رؤیت تو مسجد کے اندر سے (یا گھروں میں بھی) ممکن نہیں ہے۔ غالباً اسی امکان کو ختم کرنے کے لیے مطلقاً روک دیا گیا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 567 سے ماخوذ ہے۔
✍️ حافظ زبیر علی زئی
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک، اور عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے... [سنن نسائي 567]
محدثین کے ابواب ’’پہلے اور بعد؟!‘‘
سوال:
الیاس گھمن صاحب نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اہلحدیث جو ہیں وہ منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم دیوبندی ناسخ روایات پر عمل کرتے ہیں۔
اور وہ ایک قاعدہ و قانون بتاتے ہیں کہ محدثین کرام رحمہم اللہ اجمعین اپنی احادیث کی کتابوں میں پہلے منسوخ روایات کو یا اعمال کو لائے ہیں پھر اُنھوں نے ناسخ روایات کو جمع کیا ہے۔
کیا واقعی یہ بات درست ہے؟
اور وہ مثال دیتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ محدثین نے اپنی کتابوں میں پہلے رفع یدین کرنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر نہ کرنے کی روایات ذکر کی ہیں یعنی رفع الیدین منسوخ ہے اور رفع الیدین نہ کرنا ناسخ ہے، اسی طرح محدثین نے پہلے فاتحہ خلف الامام پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں پھر امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھنے کی روایات ذکر کی ہیں، اہلِ حدیث منسوخ روایات پر عمل کرتے ہیں اور ہم ناسخ پر۔
کیا …… الیاس گھمن صاحب نے جو قاعدہ و قانون بیان کیا ہے وہ واقعی محدثینِ جمہور کا قاعدہ ہے اور دیوبندیوں کا اس قانون پر عمل ہے اور اہل حدیث اس قانون کے مخالف ہیں؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔
الجواب:
گھمن صاحب کی مذکورہ بات کئی وجہ سے غلط ہے، تاہم سب سے پہلے تبویبِ محدثین کے سلسلے میں دس (10) حوالے پیشِ خدمت ہیں: 6) امام نسائی نے نمازِ عصر کے بعد نوافل پڑھنے سے منع والا باب باندھا: «النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ»
[سنن النسائي ص 78 قبل ح 567]
اور بعد میں عصر کے بعد نماز (نوافل) کی اجازت، کا باب باندھا: «الرُّخْصَةُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ»
[سنن النسائي ص 79 قبل ح 574]
کیا گھمن صاحب کے اصول سے نمازِ عصر کے بعد نوافل پڑھنے سے ممانعت والی حدیث منسوخ ہے؟!
اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام [جلد 3 صفحه 250 تا 259]
تحقیقی و علمی مقالات (جلد 4 صفحہ 482 تا 488) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

درج بالا اقتباس تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 482 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 586 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
586. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: ’’صبح کے بعد کوئی نماز نہیں تا آنکہ سورج بلند ہو جائے اور عصر کے بعد (بھی) کوئی نماز نہیں تا آنکہ سورج غروب ہو جائے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:586]
حدیث حاشیہ:
صبح اور عصر سے مراد وقت نہیں، بلکہ نماز فجر اور نماز عصر ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں اس کی صراحت ہے۔
صحیح بخاری کی ایک روایت (1197)
میں یہی ہے۔
ان نمازوں کے بعد کوئی نماز نہ پڑھنے کا مطلب یہ ہے، عام نوافل نہ پڑھے جائیں۔
یہ دونوں اوقات، عین طلوع وغروب جیسے ممنوع اوقات نہیں ہیں۔
اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’صبح اور عصر کے بعد تم نماز نہ پڑھو الایہ کہ سورج صاف اور بلند ہو۔
‘‘ (سنن أبي داود، التطوع، حدیث: 1274)
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ حدیث میں وارد لفظ "بعد" اپنے عموم پر نہیں بلکہ اس سے مرادوقت طلوع یا وقت غروب ہے۔
عنوان سے حدیث کی مطابقت بایں طور ہے کہ جب فجر اور عصر کے بعد ممنوع نماز غیر صحیح ہے تو ایسی نماز ادا کرنے کےلیے کوشش کرنا چہ معنی دارد؟ عقل مند آدمی کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔
(فتح الباري: 82/2)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 586 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 586 کی شرح از حافظ عمران ایوب لاہوری ✍️
«وَأَوْقَاتُ الْكَرَاهَةِ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمسُ وَعِندَ الزَّوَالِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغُرُبَ»
کراہت کے اوقات یہ ہیں: فجر سے لے کر سورج کے اچھی طرح طلوع ہونے تک، اور (جمعہ کے علاوہ) زوال کے وقت اور عصر کے بعد غروب آفتاب تک۔
➊ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنے اور میت کی تدفین سے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں منع فرمایا کرتے تھے «حسين تطلع الشمس بازغة حتى ترتفع وحين يقوم قائم الظهيرة حتى تزول الشمس وحين تتضيف الشمس للغروب» ”جب آفتاب طلوع ہو رہا ہو حتی کہ بلند ہو جائے، جب سورج نصف آسمان پر ہوتا وقتیکہ وہ ڈھل جائے اور جس وقت سورج غروب ہونا شروع ہو جائے۔“
➋ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «والا صلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس ولا صلاة بعد العصر حتى تغيب الشمس» ”صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز (جائز) نہیں اور اسی طرح نماز عصر ادا کر لینے کے بعد غروب آفتاب تک کوئی دوسری نماز (جائز) نہیں۔“
[بخاري 586، كتاب مواقيت الصلاة: باب لا تتحرك الصلاة قبل غروب الشمس، مسلم 827، أبو عوانة 380/1، نسائي 567، أحمد 95/3، أبو داود 2417، ابن ماجة 1249، بيهقى 452/2]
➌ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ «كنا ننهى عن الصلاة عند طلوع الشمس وعند غروبها ونصف النهار» ”ہمیں طلوع آفتاب کے وقت، غروب آفتاب کے وقت اور آدھے دن کو نماز پڑھنے سے روکا جاتا تھا۔“ [شرح معاني الآثار للطحاوى 304/1]
نصف النہار نماز کی کراہت سے نماز جمعہ مستثنی ہے جیسا کہ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ «ان كره ان يصلي نصف النهار إلا يوم الجمعة» ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھے دن کے وقت جمعہ کے دن کے سوا نماز پڑھنا ناپسند کیا ہے۔“
[ضعيف: ضعيف أبو داود 236، كتاب الصلاة: باب الصلاة يوم الجمعة قبل الزوال، أبو داود 1083، ضعيف الجامع 1849، المشكاة 1047، بيهقى 193/3]
اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے لیکن دوسری حدیث سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے۔
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز جمعہ پڑھتے «ثــم نــنـصـرف وليس للمحيطان فيني» ”پھر ہم واپس جاتے اور اس وقت دیواروں کا سایہ نہیں ہوتا تھا۔“
[صحيح: صحيح أبو داود 961، كتاب الصلاة: باب وقت الجمعة، أبو داود 1085]

درج بالا اقتباس فقہ الحدیث، جلد اول، حدیث/صفحہ نمبر: 319 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 827 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نماز عصر کے بعد سے غروب شمس تک کوئی نماز نہیں ہے اور نماز فجر سےطلوع شمس تک کوئی نماز نہیں ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1923]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح ظہر، شام اور عشاء کی شریعت نے سنن راتبہ مقرر کی ہیں، اس طرح کوئی نماز فجر اور عصر کے بعد مقرر نہیں کی، لیکن فجر کی سنتیں آپﷺ کے سامنے پڑھی گئیں اور آپﷺ نے منع نہیں فرمایا، اسی طرح عصر کے بعد آپﷺ نے خود ظہر کے بعد والی سنتیں پڑھی ہیں جس سے معلوم ہوا اگر ان اوقات میں نماز کا سبب پیدا ہو جائے تو پھر یہی نماز جائز ہے، ہاں بلا سبب اور بلاوجہ محض نفل کے شوق میں پڑھنا درست نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 827 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 136 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´ممنوع اوقات میں جن کاموں سے روکا گیا ہے`
«. . . عقبة بن عامر: ثلاث ساعات كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ينهانا ان نصلي فيهن وان نقبر فيهن موتانا . . .»
”. . . عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تین اوقات ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنے اور میت کی تدفین سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں منع فرمایا کرتے تھے . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 136]

� لغوی تشریح:
«لَا صَلَاةَ» یعنی نفلی نماز نہیں۔
«بَعْدَ الصُّبْحِ» یعنی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد۔ لیکن اس سے صبح کی سنتوں کے علاوہ نماز مراد ہے کیونکہ ان کی قضا نماز فجر کے بعد جائز ہے۔ علاوہ ازیں طلوع فجر کے بعد سببی نماز کے بعد مطلقاً نوافل کی ادائیگی مکروہ ہے۔
«نَقْبُرَ» ”با“ پر ضمہ اور کسرہ دونوں درست ہیں۔ معنی یہ ہیں کہ ہم تدفین عمل میں لائیں۔
«مَوْتَانَا» «مَوْتَيٰ» میت کی جمع ہے۔ اپنے مرنے والوں کو۔۔۔
«بَازِغَةٌ» چمکتے ہوئے، روشن۔
«اَلظَّهِيرَةِ» نصف النہار، یعنی آدھے دن کا وقت۔
«قَائِمُ الظَّهِيْرَةِ» سے مراد دوپہر کا سایہ ہے اور «قَائِمُ الظَّهِيرة» کھڑے ہونے اور قائم ہونے سے مراد یہ ہے کہ جب سورج چند ساعت کے لیے سیدھا قائم ہوتا ہے۔ اس وقت ہر چیز کا سایہ بالکل اس چیز کے اوپر ہوتا ہے۔ اِدھر اُدھر، مشرق اور مغرب کی جانب جھکا ہوا نہیں ہوتا۔
«تَزُولُ» آسمان کے وسط (درمیان) سے دوسری جانب مائل ہونا۔
«تَتَضَيَّفُ» بھی مائل ہونے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
«وَالْحُكْمُ الثَّانِي» ، یعنی عین نصف النہار میں نماز پڑھنے کی نہی، کیونکہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ حکم دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
«وَكَذَا لِأَبِي دَاوُدَ» ابوداود میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح ہے کہ بروز جمعہ نصف النہار کے وقت نماز کی اجازت ہے۔
«نَحْوُهُ» جس طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے۔ لیکن سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہما سے مروی روایات ضعیف ہیں، اس لیے ان سے جمعے کے دن زوال کے وقت نماز پڑھنے کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔ جمعے کے دن بھی زوال کے وقت نوافل کی ادائیگی ممنوع ہی ہے۔ امام شافعی وغیرہ کی رائے، جس کی بنیاد ضعیف احادیث ہیں، مرجوح ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں ممنوع اوقات میں جن کاموں سے روکا گیا ہے ان کا ذکر ہے۔
➋ ممنوع کام یہ ہیں کہ ہم ان اوقات میں نہ نماز ادا کریں نہ میت دفن کریں۔
➌ یہاں تدفین سے مراد نماز جنازہ بھی ہے کہ اس ممنوع وقت میں نماز جنازہ نہ پڑھی جائے اور نہ میت کو دفن کیا جائے، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو پھر جائز ہے۔ پہلا وقت طلوع آفتاب کا ہے کہ جب وہ طلوع ہو رہا ہو تو نماز اور جنازہ ممنوع ہیں حتی کہ وہ بلند ہو جائے۔ اور دوسرا وقت دوپہر کا ہے، جب سورج عین وسط آسمان پر قائم ہو، مغرب کی جانب زوال پذیر نہ ہوا ہو تو ایسے وقت میں بھی (نفلی) نماز یا نماز جنازہ پڑھنا اور میت کو دفن کرنا ممنوع ہے۔ اور تیسرا وقت غروب آفتاب کا ہے، اس میں بھی نماز جنازہ یا میت کو دفن کرنا ممنوع ہے۔
➍ حدیث میں طلوع آفتاب کے بعد «تَرْتَفِعَ» کا ذکر ہے کہ وہ بلند ہو جائے، اس بلندی سے کیا مراد ہے؟ ابوداود اور نسائی وغیرہ کی روایت میں اس اونچائی کا اندازہ ایک نیزہ یا دو نیزے کی مقدار مذکور ہے۔ جب سورج مشرق کے افق پر ایک نیزہ یا دو نیزوں کے برابر اونچا ہو جائے تو پھر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
راویٔ حدیث:
(سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ) ”عین“ پر ضمہ اور ”قاف“ ساکن ہے۔ ان کی کنیت ابوحماد یا ابوعامر ہے۔ ہجرت، صحبت اور اسلام میں سبقت حاصل کرنے والے قدیم صحابہ میں سے تھے۔ کتاب اللہ کے قاری اور علم میراث اور فقہ کے مشہور عالم تھے۔ فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ معرکہ صفین میں سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ ان کی طرف سے تین سال مصر کے والی رہے، نیز غزوۃ البحر کے امیر رہے۔ مصر میں 58 ہجری میں وفات پائی اور مقطم میں دفن ہوئے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 136 سے ماخوذ ہے۔