سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الرِّوَايَةِ الْمُبَيِّنَةِ عَنْ صَلَوَاتِ شَارِبِ الْخَمْرِ باب: شرابیوں کی نماز کے متعلق صریح روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5668
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَا : حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : " الْقَاضِي إِذَا أَكَلَ الْهَدِيَّةَ فَقَدْ أَكَلَ السُّحْتَ ، وَإِذَا قَبِلَ الرِّشْوَةَ بَلَغَتْ بِهِ الْكُفْرَ " . (حديث مقطوع) (حديث موقوف) وَقَالَ مَسْرُوقٌ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَقَدْ كَفَرَ ، وَكُفْرُهُ أَنْ لَيْسَ لَهُ صَلَاةٌ " .
´مسروق کہتے ہیں کہ` قاضی نے جب ہدیہ لیا ۱؎ تو اس نے حرام کھایا ، اور جب اس نے رشوت قبول کر لی تو وہ کفر تک پہنچ گیا ، مسروق نے کہا : جس نے شراب پی ، اس نے کفر کیا اور اس کا کفر یہ ہے کہ اس کی نماز ( قبول ) نہیں ہوتی ۔
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے کہا کہ جب قاضی تحفہ وصول کرے تو اس نے حرام کھایا اور جب رشوت قبول کر لے تو یہ اس کو کفر تک پہنچا دیتی ہے، اور مسروق رحمہ اللہ نے (یہ بھی) کہا کہ جس شخص نے شراب پی اس نے کفر کیا اور اس کا کفر یہ ہے کہ اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
وضاحت:
۱؎: یعنی کسی ایسے شخص سے جس سے قاضی بننے سے پہلے نہیں لیتا تھا۔