سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الدِّلاَلَةِ عَلَى النَّهْىِ لِلْمَوْصُوفِ مِنَ الأَوْعِيَةِ باب: سابقہ مذکور برتنوں کے استعمال کے ممنوع ہونے کے دلائل کا بیان کہ ممانعت تادیبی نہیں بلکہ حتمی تھی۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ : أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالنَّقِيرِ ، ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ : وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا سورة الحشر آية 7 " .
´عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، آپ نے کدو کی تونبی ، لاکھی برتن ، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» ” رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو ، اور جس سے تمہیں روکیں ، اس سے رک جاؤ “ ( الحشر : ۷ ) ۔
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ پر گواہی دی کہ آپ ﷺ نے ”کدو کے برتن، روغنی مٹکے، کھجور کی جڑ کے برتن اور تارکول لگے ہوئے برتن“ سے منع فرمایا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا﴾ [سورة الحشر: 7] ”رسول اللہ جو کچھ تمہیں دیں، وہ لے لو اور جس چیز سے تمہیں روکیں، اس سے رک جاؤ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے کدو کی تونبی، لاکھی برتن، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» " رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو، اور جس سے تمہیں روکیں، اس سے رک جاؤ " (الحشر: ۷)۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5646]