حدیث نمبر: 5642
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ بِذَاتِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: خواہ اس میں نشہ ہو یا نہ ہو۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الأشربة / حدیث: 5642
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17968) (صحیح الإسناد)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´کدو کی تونبی لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5642]
اردو حاشہ: "ذاتی طور پر" یعنی خصوصا اس میں نشے کا امکان زیادہ ہے۔ یا معنیٰ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کدو کے برتن میں نبیذ بنانےکی ممانعت نشے کی بنا پر نہیں بلکہ کدو کا برتن ہونے کی وجہ سے ہے، یعنی ہر حال میں منع ہے۔ لیکن یہ معنیٰ دیگر احادیث کی بنا پر مرجوح ہیں۔ واللہ أعلم.
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5642 سے ماخوذ ہے۔