حدیث نمبر: 5617
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ : " أَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " ، قَالَ طَاوُسٌ : وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´طاؤس کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ؟ کہا : ہاں ، طاؤس کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! اسے میں نے ان سے ( ابن عمر سے ) سنا ہے ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: کیونکہ مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے خطرہ رہتا ہے کہ فوراً نشہ پیدا ہو جائے اور آدمی کو پتہ نہ چلے اور نشہ لانے والی نبیذ پی بیٹھے۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الأشربة / حدیث: 5617
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث «صحیح مسلم/الٔمشربة 6 (1997)، سنن الترمذی/الٔلشربة 4 (1867)، (تحفة الٔعشراف: 7098)، مسند احمد (2/29، 35، 47، 56، 101، 106، 115، 155) (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے ممانعت کا بیان۔`
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں، طاؤس کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اسے میں نے ان سے (ابن عمر سے) سنا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5617]
اردو حاشہ: یہاں اگر چہ مطلق مٹکے کا ذکر کیا گیا ہے مگر دیگر روایات میں یہ قید بھی ہے کہ جس مٹکے پر تارکول یا روغن لگا کر اس کے مسام بند کر دیے گئے ہوں۔ تفصیل ملا حظہ فرمائیے (احادیث:5550،5615،5616)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5617 سے ماخوذ ہے۔