سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5594
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَقُتَيْبَةُ , عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " ، قَالَ قُتَيْبَةُ : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر مشروب جو نشہ لائے ، حرام ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5594]
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5594]
اردو حاشہ: امام نسائی ؒ نے یہ حدیث دو استادوں: اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ سے بیان کی ہے۔ استاد اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جبکہ استاد قتبیہ کے الفاظ ہیں: عَنْ عَائِشَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ سبحان اللہ! محدثین کرام رحمہم اللہ نقل روایت میں کس درجہ محتاط تھے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5594 سے ماخوذ ہے۔