حدیث نمبر: 5580
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : " السَّكَرُ حَرَامٌ ، وَالرِّزْقُ الْحَسَنُ حَلَالٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الأشربة / حدیث: 5580
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، سفيان الثوري عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 365
تخریج حدیث «انظر حدیث رقم: 5578 (صحیح الإسناد)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´اللہ تعالیٰ کے فرمان: اور کھجوروں اور انگوروں کے کچھ پھلوں سے تم نشہ آور مشروب اور اچھا (حلال و عمدہ) رزق تیار کرتے ہو کی تفسیر۔`
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5580]
اردو حاشہ: مختلف تابعین کے اقوال نقل کرنے سے مقصود یہ ہے کہ کوفی، بصری اور مکی تابعین کے نزدیک انگور کی طرح کھجور سے بھی شراب تیار ہوسکتی ہے۔ اور یہی مسلک جمہور اہل علم اور محدثین وفقہاء کا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5580 سے ماخوذ ہے۔