سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَهُ باب: صرف ادھ کچی کھجور کی نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُعَافَى يَعْنِي ابْنَ عِمْرَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ ، وَالتَّمْرُ وَالْبُسْرُ ، وَقَالَ : " انْتَبِذُوا الزَّبِيبَ فَرْدًا ، وَالتَّمْرَ فَرْدًا ، وَالْبُسْرَ فَرْدًا " ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : أَبُو كَثِيرٍ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش ( سوکھے انگور ) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ، اور فرمایا : ” کشمش کی الگ ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ “ ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا کہ کھجوروں اور منقیٰ کو ملا کر یا کھجوروں اور گدر کھجوروں کو ملا کر نبیذ بنائی جائے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”منقیٰ کی الگ نبیذ بناؤ، کھجور کی الگ اور گدر کھجور کی الگ۔“ ابو عبد الرحمان (امام نسائی رحمہ اللہ) نے کہا کہ (راوئ حدیث) ابو کثیر کا نام یزید بن عبد الرحمان ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: " کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ۔" ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5574]