سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : اسْتِحْقَاقِ الْخَمْرِ لِشَرَابِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ باب: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔
حدیث نمبر: 5547
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ " . رَفَعَهُ الْأَعْمَشُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` گدر ( ادھ کچی ) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر ( شراب ) ہے ۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5547]
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5547]
اردو حاشہ: امام نسائیؒ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ، سفیان اور اعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع، یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت: 5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5547 سے ماخوذ ہے۔