سنن نسائي
كتاب الاستعاذة— کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام
بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ مَا عُمِلَ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى هِلاَلٍ باب: اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان اور ہلال کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، 27 عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، أَنَّ ابْنَ يَسَافٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا كَانَ أَكْثَرُ مَا يَدْعُو بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ مَوْتِهِ ؟ قَالَتْ : كَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْعُو بِهِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ , وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ " .
´ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ` انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی موت سے پہلے کون سی دعا مانگا کرتے تھے ؟ وہ بولیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگتے تھے «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» ” اے اللہ ! میں اپنے کیے ہوئے کاموں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اور جو کام نہیں کیے ہیں ( اور آیندہ کروں گا ) ان کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
حضرت ہلال بن یساف سے منقول ہے کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، رسول اللہ ﷺ اپنی وفات سے قبل کون سی دعا زیادہ پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ یہ دعا زیادہ پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ» ”اے اللہ! میں ان گناہوں کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو میں کر چکا ہوں اور ان گناہوں کے شر سے بھی جو ابھی نہیں کیے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی موت سے پہلے کون سی دعا مانگا کرتے تھے؟ وہ بولیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگتے تھے «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» " اے اللہ! میں اپنے کیے ہوئے کاموں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور جو کام نہیں کیے ہیں (اور آیندہ کروں گا) ان کے شر سے تیری پناہ مان [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5525]
(2) گناہوں کے شرسے مراد وہ سزا ہے جوگناہوں کے لیے مقرر کی گئی ہے یعنی میرے گناہ معاف فرما۔ آئندہ گناہوں کے شر سے مراد ان کا صدور بھی ہو سکتا ہے کہ مجھ سے وہ گناہ ہی صادر نہ ہوں کیونکہ تقدیر سے توکوئی واقف نہیں۔ واللہ أعلم۔
(3) "گناہ" خواہ وہ فعل ہو یا ترک۔