سنن نسائي
كتاب الاستعاذة— کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام
بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْكَسَلِ باب: سستی و کاہلی سے اللہ تعالیٰ پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ وَهُوَ ابْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَعَنِ الدَّجَّالِ ، قَالَ : كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ " .
´حمید بیان کرتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قبر کے عذاب اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : «اللہم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل وفتنة الدجال وعذاب القبر» ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی و کاہلی سے ، بڑھاپے سے ، بزدلی سے ، بخیلی اور کنجوسی سے ، دجال کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے “ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عذابِ قبر اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ» ”اے اللہ! میں کاہلی، شدید بڑھاپے، بزدلی، بخل، فتنہ دجال اور عذابِ قبر سے (بچنے کے لیے) تیری پناہ حاصل کرتا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
حمید بیان کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قبر کے عذاب اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل وفتنة الدجال وعذاب القبر» " اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی و کاہلی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخیلی اور کنجوسی سے، دجال کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے۔" [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5459]