سنن نسائي
كتاب الاستعاذة— کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام
بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ باب: ۱۰- باب: کان اور آنکھ کی برائی سے اہ(ّ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاق ، قَالَ : أَنْبَأَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بلَالُ بْنُ يَحْيَى ، أَنَّ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ ، عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ , عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ , فَأَخَذَ بِيَدِي ، ثُمَّ قَالَ : " قُلْ : أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي ، وَشَرِّ بَصَرِي ، وَشَرِّ لِسَانِي ، وَشَرِّ قَلْبِي ، وَشَرِّ مَنِيِّي " ، قَالَ : حَتَّى حَفِظْتُهَا . قَالَ سَعْدٌ : وَالْمَنِيُّ مَاؤُهُ ، خَالَفَهُ وَكِيعٌ فِي لَفْظِهِ .
´شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا ، میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! مجھے تعوذ سکھائیے جس کے ذریعے میں اللہ کی پناہ مانگوں ، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا پھر فرمایا : ” کہو ، « أعوذ بك من شر سمعي وشر بصري وشر لساني وشر قلبي وشر منيي» میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں کان کی برائی سے ، آنکھ کے کی برائی سے ، زبان کی برائی سے ، دل کی برائی سے ، منی کی برائی سے ، یہاں تک کہ یہ چیز مجھے یاد ہو گئی ، سعد رحمہ اللہ کہتے ہیں : منی سے مراد نطفہ ( پانی ) ہے ۔ وکیع نے الفاظ حدیث میں ابونعیم کی مخالفت کی ہے ۔
حضرت شکل بن حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور کہا: اے اللہ کے نبی! مجھے ایسے کلمات سکھائیے جن کے ساتھ میں پناہ حاصل کیا کروں۔ آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”(یوں) کہہ: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي» ”اے اللہ! میں اپنے کان، آنکھ، زبان، دل اور منی کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“” حتیٰ کہ میں نے ان کلمات کو یاد کر لیا۔ (راویِ حدیث) سعد بن اوس نے کہا: منی سے مراد اس (شخص) کا پانی، یعنی نطفہ ہے۔ وکیع (ابن الجراح) نے اس حدیث کے لفظوں میں اس (ابو نعیم) کی مخالفت کی ہے۔ (اگلی روایت کے الفاظ دیکھنے سے اختلاف صریح طور پر کھل جاتا ہے)۔