سنن نسائي
كتاب الزاينة (من المجتبى)— کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : إِسْبَالِ الإِزَارِ باب: تہبند ٹخنے سے نیچے لٹکانا کیسا ہے؟
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّكَ لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُ ذَلِكَ خُيَلَاءَ " .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اپنا کپڑا تکبر ( گھمنڈ ) سے گھسیٹے گا ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا “ ، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کے رسول ! میرے تہبند کا ایک کونا لٹک جاتا ہے ، إلا اس کے کہ میں اس کا بہت زیادہ خیال رکھوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو تکبر ( گھمنڈ ) کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں “ ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا (زمین پر) گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے تہبند کا ایک پلو لٹک جاتا ہے الا یہ کہ میں (ہر وقت) اس کا خیال رکھوں۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”تو ان لوگوں میں شامل نہیں جو یہ کام تکبر سے کرتے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو اپنا کپڑا تکبر (گھمنڈ) سے گھسیٹے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا "، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! میرے تہبند کا ایک کونا لٹک جاتا ہے، إلا اس کے کہ میں اس کا بہت زیادہ خیال رکھوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو تکبر (گھمنڈ) کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔" [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5337]