سنن نسائي
كتاب الزاينة (من المجتبى)— کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الرُّخْصَةِ لِلنِّسَاءِ فِي لُبْسِ السِّيَرَاءِ باب: عورتوں کو ریشمی دھاری والے لباس پہننے کی اجازت۔
حدیث نمبر: 5298
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا کو ریشم کی دھاری والی قمیص پہنے دیکھا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5842 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5842. حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی دختر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی سرخ چادر پہنے ہوئے دیکھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5842]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3598)
لیکن یہ روایت شاذ ہے۔
محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام ہے۔
احادیث میں اس امر کی وضاحت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں لیا، پھر فرمایا: ’’بےشک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔
‘‘ (سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4057)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔
‘‘ (مسند أحمد: 392/4)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5842 سے ماخوذ ہے۔