مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 5266
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاق ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، وَالْمُسْتَمِرُ , عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً حَشَتْ خَاتَمَهَا بِالْمِسْكِ فَقَالَ : " وَهُوَ أَطْيَبُ الطِّيبِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا ، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے “ ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الزاينة (من المجتبى) / حدیث: 5266
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´سب سے عمدہ خوشبو (مشک) کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5266]
اردو حاشہ: (1) انگوٹھی کے نگ میں کستوری بھری ہو گی۔ ممکن ہے ساری انگوٹھی کھوکھلی ہو۔ یہ عورت بنی اسرائیل میں سے تھی۔
(2) اگر عورت نے گھر میں باہر جانا ہو تو ایسی (خوشبو والی) انگوٹھی پہن کر نہیں جاسکتی۔ گھر کے اندر پہن سکتی ہے۔
(3) اس عورت کا ذکر بطور تعریف بھی ہو سکتا ہے اور بطور مذمت بھی۔ تعریف اور مذمت استعمال کے لحاظ سے ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5266 سے ماخوذ ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔