سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : الْجَلاَجِلِ باب: گھونگھرو اور گھنٹے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَآنِي رَثَّ الثِّيَابِ , فَقَالَ : " أَلَكَ مَالٌ ؟ " , قُلْتُ : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ كُلِّ الْمَالِ ، قَالَ : " فَإِذَا آتَاكَ اللَّهُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُهُ عَلَيْكَ " .
´ابوالاحوص کے والد مالک بن نضلہ جشمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، آپ نے مجھے پھٹے کپڑے پہنے دیکھا تو فرمایا : ” کیا تمہارے پاس مال و دولت ہے ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں ، اللہ کے رسول ! سب کچھ ہے ، آپ نے فرمایا : ” جب تمہیں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا ہے تو اس کے آثار بھی تمہارے اوپر ہونے چاہئیں “ ۱؎ ۔
حضرت ابوالاحوص رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ نے میرے بوسیدہ سے کپڑے دیکھے تو فرمایا: ”کیا تیرے پاس مال ہے؟“ میں نے کہا: جی، اے اللہ کے رسول! ہر قسم کا مال ہے۔ آپ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اس کے اثرات نظر آنے چاہئیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوالاحوص کے والد مالک بن نضلہ جشمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ نے مجھے پھٹے کپڑے پہنے دیکھا تو فرمایا: " کیا تمہارے پاس مال و دولت ہے؟ " میں نے کہا: جی ہاں، اللہ کے رسول! سب کچھ ہے، آپ نے فرمایا: " جب تمہیں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا ہے تو اس کے آثار بھی تمہارے اوپر ہونے چاہئیں " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5225]
(2) "اثرات نظر آنے چاہئیں" یعنی اپنی حیثیت کے مطابق رہنا چاہیے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی ایک صورت ہے، نیز امیر آدمی اپنی حیثیت کےمطابق رہے تو سائلین کو سہولت رہے گی ورنہ لوگ اسے مستحق سمجھ کر اس کو زکاۃ پیش کریں گے جو اس کے لیے خجالت کا سبب ہو گی، البتہ اچھے کپڑے پہن کر کسی کو حقیر نہ سمجھے۔