سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : خَاتَمِ الذَّهَبِ باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
حدیث نمبر: 5170
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ آدَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، سَمِعَهُ مِنْ عَلِيّ يَقُولُ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ ، وَعَنِ الثِّيَابِ الْقَسِّيَّةِ ، وَعَنِ الْجِعَةِ شَرَابٌ يُصْنَعُ مِنَ الشَّعِيرِ ، وَالْحِنْطَةِ " . وَذَكَرَ مِنْ شِدَّتِهِ خَالَفَهُ عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ رَوَاهُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ صَعْصَعَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلوں ، سرخ زین ، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا ، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے ۔ اور راوی نے اس کی شدت ( تیزی ) کا ذکر کیا ۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : ) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے ، ابواسحاق نے صعصعہ سے ، اور صعصہ نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´سونے کی انگوٹھی کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت (تیزی) کا ذکر کیا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5170]

اردو حاشہ: امام نسائی رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے کہ مذکورہ حدیث: 5170، زہیر(بن معاویہ) نے عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ سَمِعَهُ مِنْ عَلِيٍّ کی سند سے بیان کی ہے جبکہ عمار بن رزیق نے عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ کی بجائے عن اسحاق، عن صعصعۃ بیان کیا ہے۔ دیکھئے، اگلی حدیث:5171.
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5170 سے ماخوذ ہے۔