سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5160
وَأَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، عَنْ عُقْبَةَ , عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاق ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي حِمَّانَ ، قَالَ : حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ : أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الذَّهَبِ " ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوحمان کہتے ہیں کہ` معاویہ رضی اللہ عنہ نے حج کیا ، تو انصار کے کچھ لوگوں کو کعبے میں بلا کر کہا : میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں ! کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔ وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں ۔