سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5159
أَخْبَرَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاق ، قَالَ : حَدَّثَنِي حِمَّانُ ، قَالَ : حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ , فَقَالَ : أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ , أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنِ الذَّهَبِ " ؟ قَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حمان کہتے ہیں کہ` معاویہ رضی اللہ عنہ نے حج کیا تو کعبہ میں انصار کے کچھ لوگوں کو بلا کر کہا : میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں ، کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں ۔