سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ باب: مردوں کے لیے سونا استعمال کرنے کی حرمت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي الصَّعْبَةِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ هَمْدَانَ يُقَالُ لَهُ : أَفْلَحُ , عَنْ ابْنِ زُرَيْرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا , يَقُولُ : إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ ، وَأَخَذَ ذَهَبًا فَجَعَلَهُ فِي شِمَالِهِ ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي " . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : وَحَدِيثُ ابْنِ الْمُبَارَكِ أَوْلَى بِالصَّوَابِ ، إِلَّا قَوْلَهُ : أَفْلَحَ فَإِنَّ أَبَا أَفْلَحَ أَشْبَهُ , وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ .
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا ، اور سونا لے کر اسے اپنے بائیں ہاتھ میں رکھا ، پھر فرمایا : ” یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : ابن مبارک کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے سوائے ان کے قول ” افلح “ کے ، اس لیے کہ ” ابو افلح “ زیادہ صحیح ہے ۱؎ ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اللہ ﷺ نے ریشم لیا اور اسے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا لیا اور اسے بائیں ہاتھ میں پکڑا، پھر فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔“ ابوعبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے کہا کہ ابن المبارک کی حدیث درست ہے، لیکن اس کا قول افلح (درست نہیں بلکہ) ابوافلح صحیح ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے داہنے ہاتھ میں رکھا اور سونا لے کر اسے بائیں ہاتھ میں رکھا، پھر فرمایا: " یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔" [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4057]
تاہم بطور علاج ان کا استعمال مباح ہے، جیسے کہ اوپر کی حدیث میں ریشم کا ذکر ہواہے یا عمومی حالات میں چار انگلی کے برابر استعمال کیا جا سکتا ہے اور سونے کا دانت لگوانا بھی جائز ہے یا جیسے کہ روایات میں آتا ہے کہ ایک آدمی کی ناک کٹ گئی تھی تو اسے سونے کی ناک لگوا لینے کی اجازت دی گئی۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ میں ریشم اور دائیں ہاتھ میں سونا لیا، اور دونوں کو ہاتھ میں اٹھائے فرمایا: " یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام، اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔" [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3595]
فوائد و مسائل:
معمولی زینت تو درست ہے لیکن زیادہ زیورات پہننے سے امارت اور فخر و تکبر کا اظہار ہوتا ہے جس سے غریبوں کا دل دکھتا ہے اس لئے اس سے اجتنا ب بہتر ہے خاص طور پر زیورات پہن کر سفر کرنے سے بہت سے مفاسد سامنے آتے ہیں۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم لے کر اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا، اور سونا لے کر اسے بائیں ہاتھ میں رکھا، پھر فرمایا: " یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5147]
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں سونا لیا اور بائیں ہاتھ میں ریشم، پھر فرمایا: " یہ میری امت کے مردوں پر حرام ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5150]