سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقِ باب: زعفران اور خلوق لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5123
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ ، عَنْ حُكَيْمِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبْ فَانْهَكْهُ " , ثُمَّ أَتَاهُ ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَانْهَكْهُ " , ثُمَّ أَتَاهُ , فَقَالَ : " اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، وہ خلوق میں لتھڑا ہوا تھا تو اس سے آپ نے فرمایا : ” جاؤ اور اسے دھو ڈالو “ ، پھر وہ آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا ” : ” جاؤ اسے دھو ڈالو “ ۔ وہ پھر آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا : ” جاؤ اسے دھو ڈالو ، پھر آئندہ نہ لگانا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´زعفران اور خلوق لگانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ خلوق میں لتھڑا ہوا تھا تو اس سے آپ نے فرمایا: ” جاؤ اور اسے دھو ڈالو “، پھر وہ آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا ”: ” جاؤ اسے دھو ڈالو۔“ وہ پھر آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ” جاؤ اسے دھو ڈالو، پھر آئندہ نہ لگانا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5123]

اردو حاشہ: ”خلوق“ یہ رنگ دار خوشبو ہوتی ہے جسے زعفران وغیرہ سے بنایا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5123 سے ماخوذ ہے۔