سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : الزَّعْفَرَانِ باب: زعفران کا بیان۔
حدیث نمبر: 5118
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ بِالزَّعْفَرَانِ ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´زید سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے کپڑوں کو زعفران میں رنگتے تھے ۔ ان سے ( اس بارے میں ) کہا گیا ۔ تو انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رنگتے تھے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: دیکھے حاشیہ حدیث نمبر: ۵۰۸۸
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´زعفران کا بیان۔`
زید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے کپڑوں کو زعفران میں رنگتے تھے۔ ان سے (اس بارے میں) کہا گیا۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رنگتے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5118]
زید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے کپڑوں کو زعفران میں رنگتے تھے۔ ان سے (اس بارے میں) کہا گیا۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رنگتے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5118]
اردو حاشہ: پیچھے گزر چکا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ یہاں جواز کا ذکر ہے۔ شاید یہ اجازت کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے ہو۔ البتہ مردوں کے لیے جسم پر زعفران لگانا قطعاً جائز نہیں۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے، حدیث: 5089۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5118 سے ماخوذ ہے۔