سنن نسائي
ذكر الفطرة— ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ
بَابُ : دَلْكِ الْيَدِ بِالأَرْضِ بَعْدَ الاِسْتِنْجَاءِ باب: استنجاء کے بعد زمین پر ہاتھ رگڑنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قال : حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ ، قال : حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، قال : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قال : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى الْخَلَاءَ فَقَضَى الْحَاجَةَ ، ثُمَّ قَالَ : " يَا جَرِيرُ ، هَاتِ طَهُورًا ، فَأَتَيْتُهُ بِالْمَاءِ فَاسْتَنْجَى بِالْمَاءِ ، وَقَالَ : بِيَدِهِ فَدَلَكَ بِهَا الْأَرْضَ " . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : هَذَا أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ ، وَاللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى أَعْلَمُ .
´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ قضائے حاجت کی جگہ میں آئے ، اور آپ نے حاجت پوری کی ، پھر فرمایا : ” جریر ! پانی لاؤ “ ، میں نے پانی حاضر کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی سے استنجاء کیا ، اور راوی نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا : پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کو زمین پر رگڑا ۔
حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا، آپ بیت الخلا میں گئے، قضائے حاجت کی، پھر آپ نے فرمایا: ”اے جریر! پانی لاؤ۔“ میں پانی لایا، آپ نے اس سے استنجا کیا، پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملا۔ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا: یہ حدیث شریک کی روایت سے زیادہ درست ہے، «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اور اللہ بہتر جانتا ہے“۔
تشریح، فوائد و مسائل
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ قضائے حاجت کی جگہ میں آئے، اور آپ نے حاجت پوری کی، پھر فرمایا: " جریر! پانی لاؤ "، میں نے پانی حاضر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی سے استنجاء کیا، اور راوی نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 51]
➋ ’’قال أبو عبدالرحمن" یہ مقولہ خود امام نسائی رحمہ اللہ کا بھی ہو سکتا ہے، یعنی اپنے آپ کو کنیت کے ساتھ غائبانہ انداز میں ذکر فرمایا اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے شاگرد شیخ ابن سنی کا مقولہ ہو۔ پہلی بات زیادہ قرین قیاس ہے۔ واللہ أعلم۔