سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : الْفِطْرَةِ باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
حدیث نمبر: 5047
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ : تَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ ، وَحَلْقُ الْعَانَةِ ، وَالْخِتَانُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` پانچ چیزیں خصائل فطرت سے ہیں : ناخن کترنا ، مونچھ کاٹنا ، بغل کے بال اکھیڑنا ، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پانچ چیزیں خصائل فطرت سے ہیں: ناخن کترنا، مونچھ کاٹنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5047]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پانچ چیزیں خصائل فطرت سے ہیں: ناخن کترنا، مونچھ کاٹنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5047]
اردو حاشہ: فطرت ہیں۔ جو شخص یہ کام نہیں کرتا وہ انسانی فطرت کا باغی اور انبیاء کے طریقے کا مخالف ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5047 سے ماخوذ ہے۔