سنن نسائي
كتاب الإيمان وشرائعه— کتاب: ایمان اور ارکان ایمان
بَابُ : عَلامَةُ الْمُنَافِقِ باب: منافق کی پہچان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُعَافَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، فَمَنْ كَانَتْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ لَمْ تَزَلْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَتْرُكَهَا " .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` تین باتیں جس شخص میں ہوں ، وہ منافق ہے : جب بات چیت کرے تو جھوٹ بولے ، جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے ، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ، اور جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک عادت ہو تو اس میں نفاق کی ایک عادت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”تین عادتیں جس میں پائی جائیں، وہ منافق ہوگا: جب بات کرے، جھوٹ بولے، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جب وعدہ کرے، خلاف ورزی کرے۔ جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک عادت پائی جائے، اس میں نفاق کی خصلت رہے گی، حتیٰ کہ اسے چھوڑ دے۔“