سنن نسائي
كتاب الإيمان وشرائعه— کتاب: ایمان اور ارکان ایمان
بَابُ : تَفَاضُلِ أَهْلِ الإِيمَانِ باب: ایمان میں ایک مسلمان کا دوسرے سے زیادہ ہونے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ رَأَى مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ " .
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے فرمایا: ” تم میں سے کوئی جب بری بات دیکھے تو چاہیئے کہ اسے اپنے ہاتھ کے ذریعہ دور کر دے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اور اگر اس کی طاقت نہ ہو تو اپنے دل کے ذریعہ اس کو دور کر دے، یہ ایمان کا سب سے کمتر درجہ ہے “ ۱؎۔
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص برا کام ہوتا دیکھے، وہ اسے اپنے ہاتھ سے ختم کر دے اور اگر طاقت نہ ہو تو زبان کے ساتھ روکے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو تو اپنے دل سے برا جانے، اور یہ (آخری درجہ) کمزور ترین ایمان ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے فرمایا: " تم میں سے کوئی جب بری بات دیکھے تو چاہیئے کہ اسے اپنے ہاتھ کے ذریعہ دور کر دے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اور اگر اس کی طاقت نہ ہو تو اپنے دل کے ذریعہ اس کو دور کر دے، یہ ایمان کا سب سے کمتر درجہ ہے " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5011]
(2) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کافریضہ سر انجام دینے والے کے لیے دوشرطین ہیں: ایک یہ کہ اسے علم ہو کہ جس بات کاوہ حکم دے رہا ہے وہ شرعا "معروف" یعنی نیکی ہی ہے اور جس بات سے وہ روک رہا ہے، شریعت میں وہ واقعی "منکر" یعنی ناروا اور جائز کام ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کوئی جاہل یہ فریضہ انجام نہیں دے سکتا۔
(3) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے کچھ مراتب ودرجات ہیں: پہلا درجہ یہ کہ برائی کو ہاتھ سے روکا جائے۔ زبان سے روکنا دوسرا درجہ ہے۔ کم زور ترین اور آخری درجہ یہ ہے کہ صرف دل میں برا سمجھے۔ اگر یہ بھی نہیں ہےتو پھر اس کے پلے میں کچھ بھی نہیں۔ایسا شخص ایمان سے خالی ہے، تاہم اس کے لیے حکمت عملی سےکام لینا ضروری ہے۔ لڑائی جھگڑا سے اجتناب ضروری ہے کیونکہ اس کے نقصانات،فوائد سے زیادہ ہیں۔
(4) "اپنے ہاتھ سےختم کرے" کا طلب ہے کہ اگر وہ صاحب اقتدار ہو کیونکہ عام آدمی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ورنہ اس یے انار کی اور بدامنی پیدا ہوگی۔ حدود کانفاذ بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ افراد انھیں نافذ نہیں کر سکتے اور نہ وہ اس کے مکلف ہیں۔ تبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے استطاعت اور طاقت کی شرط لگائی ہے۔
(5) "زبان کے ساتھ" یہ ہر شخص کی ذمے داری ہے کیونکہ زبان کا استعمال تو ہر شخص کے اختیار میں ہے، الا یہ کہ مرتبہ کم ہو، مثلا اولاد ماں باپ ک سامنے، شاگرد استاد کے سامنے، محکوم حاکم کے سامنے اور غلام آقا کے سامنے بولنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ یا جب جان جانے کا خطرہ ہو جیسا کہ آگے حدیث میں آرہا ہے۔
(6) "کم زور ترین ایمان" معلوم ہوا ایمان قوی اور کمزور ہو سکتا ہے۔ یہی باب کامقصد ہے۔ آخری درجے کو کمزور ترین کہنا برائی کے خاتمے کے لحاظ سے ہے، یعنی اس سے برائی ختم ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ باقی رہا ثواب کے لحاظ سے تو وہ دوسروں کے برابر ہو سکتا ہے کیونکہ ہر شخص اپنے مرتبے اورفرائض کے حساب ہی جواب دہ ہے (لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا) (البقرۃ2:286)