سنن نسائي
كتاب قطع السارق— کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : تَعْلِيقِ يَدِ السَّارِقِ فِي عُنُقِهِ باب: ہاتھ کاٹ کر چور کی گردن میں لٹکا دینے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ : أَرَأَيْتَ تَعْلِيقَ الْيَدِ فِي عُنُقِ السَّارِقِ مِنَ السُّنَّةِ هُوَ ؟ قَالَ : نَعَمْ , " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَ يَدَهُ , وَعَلَّقَهُ فِي عُنُقِهِ " ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ضَعِيفٌ وَلَا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ .
´عبدالرحمٰن بن محیریز کہتے ہیں کہ` میں نے فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے کہا : کیا چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کی گردن میں لٹکانا سنت ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا ، تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹا اور اس کی گردن میں لٹکا دیا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : حجاج بن ارطاۃ ضعیف ہیں ، ان کی حدیث لائق حجت نہیں ہے ۔
حضرت عبدالرحمن بن محیریز بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: فرمائیں، کیا چور کا ہاتھ اس کے گلے میں لٹکانا سنت ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ کر اس کے گلے میں لٹکا دیا۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا: (اس حدیث اور سابقہ حدیث کا راوی) حجاج بن ارطاۃ ضعیف ہے، اس کی حدیث قابلِ حجت نہیں ہوتی۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبدالرحمٰن بن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے فضالہ بن عبید سے پوچھا: کیا چور کا ہاتھ کاٹنے کے بعد اس کی گردن میں لٹکانا سنت ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا اس کا ہاتھ کاٹا گیا، پھر آپ نے حکم دیا ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دیا گیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1447]
نوٹ:
(سند میں ’’حجاج بن ارطاۃ‘‘ ضعیف، اور’’عبدالرحمن بن محیریز‘‘ مجہول ہیں) دیکھئے: الإرواء: 2432)