سنن نسائي
كتاب قطع السارق— کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ باب: چوری کرنے والی مخزومی عورت کے بارے میں زہری کی روایت میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 4898
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : كَانَتْ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ مَتَاعًا ، وَتَجْحَدُهُ ، فَرُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُلِّمَ فِيهَا ، فَقَالَ : " لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " ، قِيلَ لِسُفْيَانَ مَنْ ذَكَرَهُ ؟ ، قَالَ : أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک مخزومی عورت سامان مانگ لیتی پھر مکر جاتی ۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی ، اس سلسلے میں گفتگو ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” اگر فاطمہ بنت محمد ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹتا “ ۔ سفیان سے کہا گیا : اسے کس نے بیان کیا ؟ تو انہوں نے کہا : ایوب بن موسیٰ نے ، انہوں نے زہری سے ، انہوں نے عروہ سے ، عروہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ۔