سنن نسائي
كتاب قطع السارق— کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : مَا يَكُونُ حِرْزًا وَمَا لاَ يَكُونُ باب: کون سا سامان محفوظ سمجھا جائے اور کون سا نہ سمجھا جائے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خِيَرَةَ , قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِي ابْنَ الْعَلَاءِ الْكُوفِيَّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : كَانَ صَفْوَانُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ ، وَرِدَاؤُهُ تَحْتَهُ فَسُرِقَ ، فَقَامَ وَقَدْ ذَهَبَ الرَّجُلُ , فَأَدْرَكَهُ فَأَخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ ، قَالَ صَفْوَانُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا بَلَغَ رِدَائِي أَنْ يُقْطَعَ فِيهِ رَجُلٌ ، قَالَ : " هَلَّا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ ؟ " ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : أَشْعَثُ ضَعِيفٌ .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے ، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی ، کسی نے اسے چرایا تو وہ اٹھ گئے ، اتنے میں آدمی جا چکا تھا ، انہوں نے اسے پا لیا اور اسے پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے ۔ آپ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا ، صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کے رسول ! میری چادر اس قیمت کی نہ تھی کہ کسی شخص کا ہاتھ کاٹا جائے ۱؎ ۔ آپ نے فرمایا : ” تو ہمارے پاس لانے سے پہلے ہی ایسا کیوں نہ کر لیا “ ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : اشعث ضعیف ہیں ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سوئے ہوئے تھے جبکہ ان کی چادر ان کے (سر کے) نیچے تھی۔ وہ چرا لی گئی۔ ان کو جاگ آئی تو چور جا چکا تھا۔ انہوں نے بھاگ کر اسے پکڑ لیا اور نبی اکرم ﷺ کے پاس لے آئے۔ آپ ﷺ نے چور کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔ حضرت صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میری چادر اتنی قیمتی تو نہیں کہ اس کی بنا پر کسی آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا جائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بات اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ سوچی؟“ ابو عبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے فرمایا: (اس روایت کا راوی) اشعث ضعیف ہے (مقصد یہ ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر اس روایت میں صحیح نہیں)۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، کسی نے اسے چرایا تو وہ اٹھ گئے، اتنے میں آدمی جا چکا تھا، انہوں نے اسے پا لیا اور اسے پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! میری چادر اس قیمت کی نہ تھی کہ کسی شخص کا ہاتھ کاٹا جائے ۱؎۔ آپ نے فرمایا: " تو ہمارے پاس لانے سے پہلے [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4886]