سنن نسائي
كتاب القسامة والقود والديات— کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
بَابُ : هَلْ يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ غَيْرِهِ باب: کیا کسی کو دوسرے کے جرم میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ الْيَرْبُوعِيِّ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فِي أُنَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ قَتَلُوا فُلَانًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهَتَفَ بِصَوْتِهِ : " أَلَا لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى الْأُخْرَى " .
´ثعلبہ بن زہدم یربوعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے کچھ لوگوں کو خطاب کر رہے تھے ، لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! یہ بنی ثعلبہ بن یربوع کے بیٹے ہیں ، انہوں نے فلاں کو جاہلیت میں قتل کیا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اور آپ کی آواز بہت بلند تھی : ” سنو ! کسی جان کا قصور کسی دوسری جان پر نہیں ہو گا “ ۔
حضرت ثعلبہ بن زہدم یربوعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ انصار کے ایک گروہ میں خطاب فرما رہے تھے۔ انصار کہنے لگے: ان بنو ثعلبہ بن یربوع نے جاہلیت میں فلاں شخص کو قتل کر دیا تھا۔ نبی اکرم ﷺ نے آواز بلند کرتے ہوئے فرمایا: ”آگاہ رہو! کوئی شخص کسی دوسرے کے جرم کا ذمہ دار نہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ثعلبہ بن زہدم یربوعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے کچھ لوگوں کو خطاب کر رہے تھے، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! یہ بنی ثعلبہ بن یربوع کے بیٹے ہیں، انہوں نے فلاں کو جاہلیت میں قتل کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اور آپ کی آواز بہت بلند تھی: سنو! کسی جان کا قصور کسی دوسری جان پر نہیں ہو گا۔" [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4837]