سنن نسائي
كتاب القسامة والقود والديات— کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
بَابُ : دِيَةِ جَنِينِ الْمَرْأَةِ باب: عورت کے پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نَعِيمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ : أَنَّ امْرَأَةً خَذَفَتِ امْرَأَةً , فَأَسْقَطَتِ الْمَخْذُوفَةُ ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَجَعَلَ عَقْلَ وَلَدِهَا خَمْسَ مِائَةٍ مِنَ الْغُرِّ ، وَنَهَى يَوْمَئِذٍ عَنِ الْخَذْفِ " . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : هَذَا وَهْمٌ , وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ أَرَادَ مِائَةً مِنَ الْغُرِّ ، وَقَدْ رُوِيَ النَّهْيُ عَنِ الْخَذْفِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ .
´عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا ، پتھر لگی عورت کا حمل گر گیا ، چنانچہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا ، تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں ۱؎ مقرر کیں ، اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرمایا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : یہ وہم ہے ، صحیح سو بکریاں ہیں ، ( پانچ سو نہیں ) اور پتھر پھینکنے کی ممانعت سے متعلق حدیث عبداللہ بن بریدہ ہی کے واسطہ سے : عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ( جو آگے آ رہی ہے ) ۔
حضرت عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نے دوسری عورت کو پتھر دے مارا جس سے اس کا حمل ضائع ہو گیا، یہ مقدمہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں مقرر فرمائی، نیز اس دن آپ نے «الْخَذْفِ» ”کنکری پھینکنے“ سے روک دیا۔ امام ابوعبدالرحمن نسائی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ وہم ہے، ہو سکتا ہے کہ ان کا ارادہ ”ایک سو بکریاں“ کہنے کا ہو (لیکن غلطی سے پانچ سو بکریاں کہہ دیں)۔ اور «الْخَذْفِ» ”کنکری پھینکنے“ کی ممانعت تو عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ کی حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے (اور وہ اگلی حدیث: 4819 ہی میں ہے)۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا، پتھر لگی عورت کا حمل گر گیا، چنانچہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا، تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں ۱؎ مقرر کیں، اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ وہم ہے، صحیح سو بکریاں ہیں، (پانچ سو نہیں) اور پتھر پھینکنے کی ممانعت سے متعلق حدیث عبداللہ بن بریدہ ہی کے واسطہ سے: عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ([سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4818]