سنن نسائي
كتاب القسامة والقود والديات— کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
بَابُ : هَلْ يُؤْخَذُ مِنْ قَاتِلِ الْعَمْدِ الدِّيَةَ إِذَا عَفَا وَلِيُّ الْمَقْتُولِ عَنِ الْقَوَدِ باب: جب مقتول کا وارث قصاص معاف کر دے تو کیا قاتل عمد سے دیت لی جائے گی؟
حدیث نمبر: 4791
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا ابْنُ عَائِذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ حَمْزَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ " . مُرْسَلٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوسلمہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کا کوئی شخص قتل کر دیا گیا “ ( یعنی وہ چاہے تو قصاص لے ، اور چاہے تو دیت لے ) ( یہ روایت مرسل ہے ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´جب مقتول کا وارث قصاص معاف کر دے تو کیا قاتل عمد سے دیت لی جائے گی؟`
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس کا کوئی شخص قتل کر دیا گیا “ (یعنی وہ چاہے تو قصاص لے، اور چاہے تو دیت لے) (یہ روایت مرسل ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4791]
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس کا کوئی شخص قتل کر دیا گیا “ (یعنی وہ چاہے تو قصاص لے، اور چاہے تو دیت لے) (یہ روایت مرسل ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4791]
اردو حاشہ: مرسل کا مطلب یہ ہے کہ اس روایت میں اصل راوی، یعنی صحابی کا نام نہیں لیا گیا بلکہ شاگرد نے خود ہی فرمان بیان کر دیا۔ ”رشتہ دار“ ہر رشتہ دار مقتول کا وارث نہیں بن سکتا بلکہ اولین حق دار بیٹے، پوتے ہیں۔ پھر باپ دادا، پھر بھائی بھتیجے، پھر چچا وغیرہ۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4791 سے ماخوذ ہے۔