سنن نسائي
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
بَابُ : الاِسْتِقْرَاضِ باب: قرض لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4687
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : اسْتَقْرَضَ مِنِّي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَجَاءَهُ مَالٌ , فَدَفَعَهُ إِلَيَّ ، وَقَالَ : " بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ ، إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْحَمْدُ وَالْأَدَاءُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار قرض لیے ، پھر آپ کے پاس مال آیا تو آپ نے مجھے ادا کر دئیے ، اور فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں ، تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے ، قرض کا بدلہ تو شکریہ ادا کرنا اور قرض ادا کرنا ہی ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´قرض لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار قرض لیے، پھر آپ کے پاس مال آیا تو آپ نے مجھے ادا کر دئیے، اور فرمایا: ” اللہ تعالیٰ تمہیں، تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے، قرض کا بدلہ تو شکریہ ادا کرنا اور قرض ادا کرنا ہی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4687]

اردو حاشہ: (1) ضرورت کے تحت قرض لینا جائز ہے۔ لیکن اس کی ادائیگی کی فکر بھی رہنی چاہیے، وسعت ہونے یا وقت مقررہ آنے پر فوراً ادائیگی کرنی چاہیے۔ اس بارے میں ہمیشہ احسان ہی سے کام لیا جائے، یعنی بروقت اور مکمل ادائیگی، اچھے انداز میں کی جائے۔ اگر کوئی شخص اپنے ذمے قرض سے، قرض خواہ کے مطالبے کے بغیر زیادہ ادائیگی کر دے تو یہ بہترین ادائیگی کے ساتھ ساتھ احسان بھی ہے۔ صاحب ثروت لوگوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
(2) مقروض کو چاہیے کہ ادائیگی کے وقت بالخصوص اور عام اوقات میں بالعموم قرض خواہ کے لیے دعائیں کرتا رہے۔ قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی احسن انداز سے ادائیگی میں شامل ہے، خصوصاً اس کے اہل وعیال اور مال ومتاع اور کاروبار میں برکت کی دعا دینا مسنون عمل ہے۔
(3) ضرورت کے وقت قرض لینا جائز ہے، خصوصاً قومی ضروریات کے لیے۔ رسول اللہ ﷺ کا یہ قرض بھی قومی ضرورت کے لیے تھا نہ کہ ذاتی ضرورت کے لیے۔ مذمت بلا ضرورت قرض لینے کی ہے یا جب قرض لیتے وقت ادائیگی کی نیت نہ ہو۔

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4687 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2424 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اچھے ڈھنگ سے قرض ادا کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن ابی ربیعہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر ان سے تیس یا چالیس ہزار قرض لیا، پھر جب حنین سے واپس آئے تو قرض ادا کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ” اللہ تعالیٰ تیرے اہل و عیال اور مال و دولت میں برکت دے، قرض کا بدلہ اس کو پورا کا پورا چکانا، اور قرض دینے والے کا شکریہ ادا کرنا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2424]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے۔
(2)
اچھے طریقے سےادائیگی کا مطلب یہ ہےکہ بروقت ادائیگی کی جائے۔
(3)
جیسی چیز لی ہواس سے بہتر اداکرنا بھی حسن اخلاق میں شامل ہے، لیکن اگر یہ پہلے سے طے ہواور قرض خواہ اس کا مطالبہ کرے تو یہ سود ہےجوبہت بڑا گناہ ہے۔
(4)
قرض ادا کرتے وقت قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی اچھے طریقے سے ادائیگی میں شامل ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2424 سے ماخوذ ہے۔