حدیث نمبر: 4657
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل , قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ : " أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ , يُقَالُ لَهُ : أَبُو مَذْكُورٍ , أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ يُقَالُ لَهُ : يَعْقُوبُ , لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ , فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " مَنْ يَشْتَرِيهِ ؟ " , فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ , وَقَالَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى عِيَالِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى قَرَابَتِهِ , أَوْ عَلَى ذِي رَحِمِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَهَهُنَا , وَهَهُنَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ابومذکور نامی انصاری نے ایک یعقوب نامی غلام کو مدبر کے طور پر آزاد کیا ، اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا : ” اسے کون خریدے گا ؟ “ اسے نعیم ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو درہم میں خریدا ، آپ نے اس ( انصاری ) کو وہ ( درہم ) دے کر فرمایا : ” تم میں جب کوئی محتاج ہو تو پہلے اپنی ذات سے شروع کرے ، پھر اگر بچے تو اپنے گھر والوں پر ، پھر اگر بچے تو اپنے رشتے داروں پر ، اور اگر پھر بھی بچ رہے تو ادھر ادھر “ ( یعنی دوسرے فقراء پر خرچ کرے ) ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب البيوع / حدیث: 4657
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث «صحیح مسلم/الزکاة 13 (997)، سنن ابی داود/العتق 9 (3957)، (تحفة الأشراف: 2667)، مسند احمد (3/301، 369) (صحیح)»