سنن نسائي
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
بَابُ : بَيْعِ الشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ باب: جَو کے بدلے جَو بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , قَالَ : قَالَ إِسْمَاعِيل : حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ . ح وَأَنْبَأَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى , عَنْ إِسْمَاعِيل , قَالَ : حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الذَّهَبُ الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ " , وَلَمْ يَذْكُرْ يَعْقُوبُ : الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ , فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : إِنَّ هَذَا لَا يَقُولُ شَيْئًا , قَالَ عُبَادَةُ : إِنِّي وَاللَّهِ مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَكُونَ بِأَرْضٍ يَكُونُ بِهَا مُعَاوِيَةُ , إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ .
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” سونا ایک پلڑا دوسرے پلڑے کے برابر ہو “ ، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ بات تو میرے سمجھ میں نہیں آتی ، تو عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کی قسم ! مجھے پروا نہیں اگر میں اس سر زمین میں نہ رہوں جہاں معاویہ رضی اللہ عنہ رہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”سونا سونے کے بدلے بالکل برابر وزن کے ساتھ بیچا جائے۔“ (راوی حدیث) یعقوب نے «الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ» کے الفاظ ذکر نہیں کیے (بلکہ اس کے بدلے کوئی اور الفاظ کہے جیسا کہ تفصیلی روایات سے معلوم ہوتا ہے)۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ کوئی معتبر بات نہیں کہہ رہے۔ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں اس علاقے میں نہ رہوں جس میں معاویہ رضی اللہ عنہ رہتے ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے (خود) رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " سونا ایک پلڑا دوسرے پلڑے کے برابر ہو "، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ بات تو میرے سمجھ میں نہیں آتی، تو عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے پروا نہیں اگر میں اس سر زمین میں نہ رہوں جہاں معاویہ رضی اللہ عنہ رہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4570]