سنن نسائي
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
بَابُ : بَيْعِ الشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ باب: جَو کے بدلے جَو بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ , قَالَا : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ , عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ , عَنْ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ , عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ , عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ تِبْرُهُ وَعَيْنُهُ وَزْنًا بِوَزْنٍ , وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ تِبْرُهُ وَعَيْنُهُ وَزْنًا بِوَزْنٍ , وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ , وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ , وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ , وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ سَوَاءً بِسَوَاءٍ , مِثْلًا بِمِثْلٍ , فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى " , وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ لَمْ يَذْكُرِ ابْنُ يَعْقُوبَ , وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ .
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سونا سونے کے بدلے ، ڈلا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، چاندی چاندی کے بدلے ڈالا ہو یا سکہ ، برابر برابر ہو ، نمک نمک کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گیہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر اور یکساں ہو ، لہٰذا جو زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود لیا “ ۔ یہ الفاظ محمد بن المثنیٰ کے ہیں ، ابراہیم بن یعقوب نے ” جَو جَو کے بدلے “ کا ذکر نہیں کیا ۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے تول کر عین برابر دیا جائے، ڈلی ہو یا سکہ۔ چاندی چاندی کے برابر تول کر عین برابر دی جائے، ڈلی ہو یا سکہ۔ اسی طرح نمک نمک کے برابر، کھجور کھجور کے برابر، گندم گندم کے برابر اور جو جو کے برابر خریدے بیچے جائیں۔ جو شخص زیادہ دے یا زیادہ لے، اس نے سودی کاروبار کیا۔“ مذکورہ الفاظ محمد بن مثنیٰ کے ہیں، ابراہیم بن یعقوب نے ”جو جو کے برابر“ والے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سونا سونے کے بدلے، ڈلا ہو یا سکہ، برابر برابر ہو، چاندی چاندی کے بدلے ڈالا ہو یا سکہ، برابر برابر ہو، نمک نمک کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، گیہوں گیہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے برابر برابر اور یکساں ہو، لہٰذا جو زیادہ دے یا زیادہ کا مطالبہ کرے تو اس نے سود لیا۔" یہ الفاظ محمد بن المثنیٰ کے ہیں، ابراہیم بن یعقوب نے " جَو جَو کے بدلے " کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4568]
(2) مذکورہ روایت بیان کرنے والے ایک استاد کا نام سنن نسائی میں یعقوب بن ابراہیم بیان کیا گیا ہے۔ سنن النسائی (المجتبیٰ) کے تمام نسخوں میں یہی نام مذکور ہے لیکن یہ غلط ہے۔ درست نام "ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی" ہے لیکن یہ بات یاد رہے کہ امام نسائی رحمہ اللہ کے ایک استاد یعقوب بن ابراہیم الدورقی بھی ہیں لیکن مذکورہ روایت ان کی بیان کردہ نہیں بلکہ یہ ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی کی بیان کردہ ہے۔ یہ تمام تر وضاحت حافظ مزی رحمہ اللہ نے تحفۃ الاشراف میں بیان کی ہے۔ دیکھیے: (تحفة الأشراف: 4/ 450) مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي للاتبوبي: 34/ 362)