ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ بات چیت کرے گا ، اور نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ ہی انہیں گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا “ ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت پڑھی ۱؎ تو ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا : وہ لوگ ناکام ہو گئے اور خسارے میں پڑ گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے تہبند کو ٹخنے سے نیچے لٹکانے والا ۲؎ ، جھوٹی قسم کھا کر اپنے سامان کو بیچنے والا ، دے کر باربار احسان جتانے والا “ ۔