حدیث نمبر: 4394
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ فِي حَدِيثِهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : ثُمَّ انْصَرَفَ كَأَنَّهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ فَذَبَحَهُمَا ، وَإِلَى جُذَيْعَةٍ مِنَ الْغَنَمِ فَقَسَمَهَا بَيْنَنَا " .
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` پھر آپ ( گویا کہ ان کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ) قربانی کے دن ( نماز عید کے بعد ) دو چتکبرے مینڈھوں کی طرف مڑے ، انہیں ذبح کیا ، اور بکری کے ایک ریوڑ کی طرف گئے اور انہیں ہمارے درمیان تقسیم کیا ۔
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر نبی اکرم ﷺ قربانی والے دن دو سیاہ و سفید مینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے اور انھیں ذبح فرمایا، نیز آپ نے کچھ بکریاں صحابہ میں تقسیم فرمائیں (تاکہ وہ بھی قربانی کر سکیں)۔